نوشکی، مسلح افراد کا لیویز پوسٹ اورڈیم کے تعمیراتی کیمپ پرحملہ، 5افراد اغوا، کیمپ نذر آتش

نوشکی (مانیٹر نگ ڈیسک)نوشکی کے علاقہ ریکو زرین جنگل خاران نوشکی شاہراہ کے ایریا میں جمعہ کی رات 10 سے زائد مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ اور گنداری ڈیم کے تعمیراتی سائیٹ پر حملہ کرکے5 افراد کو اغوا کرلیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ کی ناکہ بندی اور لیویز چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں سے تین بندوقیں اور دیگر سامان چھین کر تعمیراتی کمپنی کے سائیٹ کیمپ پر حملہ کیا مسلح افراد نے سائیٹ کیمپ کو نذر آتش کیا اور5 سے زائد افراد کو اغواء کرلیا۔جبکہ مسلح افراد نے کیمپ سے پک اپ گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اغوا ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا گھیراو کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردیا ہے ۔واقعہ کے بعد ضلع میں سیکورٹی الرٹ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں