مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ کرنا تعصب اور بدنیتی کی انتہا ہے، حکومت مدارس دشمنی سے باز آجائیں ،حافظ حمداللہ

کو ئٹہ( آئی اےن پی)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے دستخط کرنے میں تاخیری حربے قابل افسوس ہے، بل پر دستخط نہ کرنا تعصب اور بدنیتی کی انتہا ہے، حکومت مدارس دشمنی سے باز آجائیں مدارس کے طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہمیشہ زلیل ہوئے ہیں، حکمران انکے انجام سے سبق سیکھے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ خالید بن ولید ضلع وہاڑی میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت و ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے دستخط کرنے میں تاخیری حربے قابل افسوس ہے، بل پر دستخط نہ کرنا تعصب اور بدنیتی کی انتہا ہے، حکومت مدارس دشمنی سے باز آجائیں مدارس کے طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہمیشہ زلیل ہوئے ہیں، حکمران انکے انجام سے سبق سیکھے کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام کے دیگر ضلعی و صوبائی رہنماوں سمیت مقامی علماءکرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی دینی علمی سیاسی و سماجی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں حکومتی سرپرستی و تعاون کے بغیر انکی علمی و سماجی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیمی ماحول اور سہولیات کی بھرمار میں قائم عصری اداروں سے زیادہ دینی ادارے معیاری تعلیم و تربیت قوم کے بچوں اور نوجوان نسل کو فراہم کررہی ہے حکومت انکے حوصلہ افزائی کی بجائیں حوصلہ شکنی کرکے مایوس کرنےکی پالیسی سے باز آجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں