حب میں تمام این جی اوز کے لئے این او سی لازمی قرار

حب(این این آئی)ڈپٹی کمشنر حب کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآؤٹ میں کہا گیا یے کہ ضلع بھر کام۔کرنے والے والے تمام این جی اوز سرکاری ہوں یا نیم سرکاری یا خیراتی ادارے تمام اداروں کے لئے این او سی لازمی لازمی قرار دی گئی ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام این جی اوز ، خیراتی ادارے ڈپٹی کمشنر دفتر سے این او سی لیں۔ بغیر این او سی کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ضلع حب کے قیام کے بعد تمام وہ این جی اوز اور خیراتی ادارے جو لسبیلہ ضلع سے این او سی لے چکے ہیں وہ بھی ڈپٹی کمشنر حب آفس سے این او سی لینے کے پابند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں