قلعہ عبداللہ بازار، پولیس چوکی پر بم دھماکہ، ایک اہلکار معمولی زخمی

قلعہ عبداللہ (نمائندہ انتخاب)تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ بازار گریڈ اسٹیشن پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے سے پولیس چوکی تباہ ہوگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد رات کی تاریکی میں چوکی کے قریب قلعہ عبداللہ شہر کے مین سیوریج لائن کے نالی میں نصب کیا گیا تھا جو اب بعد میں زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا اور چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں سمیت تمام شہری محفوظ رہیں پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی کہ دھماکے میں کتنا بارود استعمال کیا گیا تھا اور یہ بھی معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں