ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن) ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے الیکشن گزشتہ 19 سالوں سے نہ کرانے کے خلاف ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی نے 23 دسمبر سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلہ میں ایک سات رکنی رابطہ کمیٹی بھی بنائی گئی۔ جو آج 30 نومبر سے رابطہ مہم کا آغاز کرے گا۔ تاکہ ریلوے کی تمام مزدور انجمنوں سمیت بلوچستان بھر کی یونینوں۔ سیاسی جماعتوں مزہبی و قبائلی اکابرین کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی دعوت دے سکیں۔ساتھ ہی بلوچستان کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے اس اہم مسئلہ پر اسمبلی میں آواز اٹھانے کی بات کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہم نے بلوچستان کے بند ٹرینوں کی تحریک کے فائنل کال پر بلوچستان اسمبلی میں اس وقت کے سابق رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے کے زریعے قرارداد پیش کروایا تھا جس کے نتیجہ میں بولان میل اور ہرنائی پسنجر بحال ہوئے تھے۔ انشاء اللہ سوسائٹی کے الیکشن کا مسلہ بھی اب بلوچستان اسمبلی سمیت سینٹ و قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔