بلوچستان اسمبلی کے اجلاس نہ ہونے کے باوجود اراکین اسمبلی کو الاونس ملنے کا انکشاف

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس نہ ہونے کے باوجود اراکین اسمبلی کو الاونس ملنے کا انکشاف سال میں 35اجلاس بلائے جاتے ہیں جبکہ اراکین الاونس 100دن کا ملتا ہے عوام نے غیر آئینی معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق آئین کے مطابق سال میں 100دن اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے مگر اس کے برعکس دو روز کے وقفے کے بعد ایک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے اس لحاظ سے عملی طور پر 35اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں مگر اراکین اسمبلی کو الاونس پورے 100دن کا مل جاتا ہے عوام اس کو انصاف کے منافی قرار دیتے ہیں اس پر سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ تو خانہ پوری کے مترادف ہے اور یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جاتا ہے اس میں بلوچستان اسمبلی اپنا پورا سیشن نہیں کرتے ہیں یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آرہا ہے اس کے خلاف کوئی بھی شہری اس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں