پنجگور، محکمہ ایریگیشن میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قائدگیون کا انکشاف

پنجگور (پنجگور نامہ نگار)محکمہ ایریگیشن میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قائدگیون کا انکشاف ذرائع کے مطابق رخشاں ندی کے خداباداں سائیڈ پر جو حفاظتی بند تعمیر کیا گیا ھے اس میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قاعدگیاں سامنے آگئے ہیں ڈیم کو بی سی ون سے ہٹ کر تعمیر کرکے لاکھوں روپے خرد برد کی نذر ہوگئے ہیں علاقے کے مقامی زمینداروں کے مطابق ڈیم کو مکمل کرنے کی بجائے منہ شمال کی طرف موڈ دیا گیا ہے جس سے نہ صرفِ زمینداروں کے باغات کو نقصان پہنچا ہے بلکہ دوسرے سائیڈ شاھو قلندر کے قریبی علاقے متاثر ہوگئے ہیں محکمہ ایریگیشن کے ذمے داران کی ملی بھگت سے قبضہ ما فیا کا قبضہ گیری کا سلسلہ جاری ہے ضلع کے جن جن ڈیمز کو سیلاب سے جو نقصان پہنچا ہے ان کی بحالی کے لیے تاحال محکمہ نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ھے جبکہ محکمہ کا آفیسر اسٹیشن سے مسلسل غائب رہتا ہے جب افسران موجود نہ ہوں تو ماتحت کیسے ڈیوٹی دینگے جس کی وجہِ سے محکمہ درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ محکمہ کے اقربا پروری اور بے قاعدگیاں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں