نوشکی،سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد حملہ، دو اہلکار زخمی

نوشکی نامہ نگار۔ بس اڈہ کے قریب سکیورٹی فورسز کے 102 ونگ کیمپ کے گیٹ پر نامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی، سیکورٹی زرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے 102 ونگ گیٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ٹیم نامعلوم ملزمان کی تلاشی شروع کرکے واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ بس اڈہ کے قریب فائرنگ واقعہ کے بارے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈبل روڈ بس ویگن اڈہ اور باب عمر انٹری گیٹ کیایریا میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ فائرنگ واقعہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گئی۔ فائرنگ کی آوازیں وقفے وقفے کے ساتھ دیر تک جاری رہی۔ فائرنگ واقعہ کے بعد ہیلی کاپٹر نوشکی شہر پہنچ گئے۔ جبکہ دوسری جانب۔ زخمی اہلکاروں کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کو طبی امداد دیدی گئی۔ ذرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں