کیچ ندی سے خاتون کی لاش برآمد، لیویز

تربت (یو این اے ) کیچ ندی سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہیں خاتون ڈوب کر جانبحق ہو گئی ہے لیویز ذرائع کے مطابق پیر کے روز تربت کے علاقہ کلگ سہرانی کی رہائشی بزرگ خاتون کلگ سے ندی کے راستے علی آباد کوشقلات کی طرف گئی، رات تک گھر نہ لوٹنے پر انتظامیہ کو اطلاع ملی، ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر میجر رسالدار عبدالسلام بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورسز نے کل رات کو دو بجے تک ڈھونڈنے کی کوشش کی صرف جوتے ملے فیملی سے مشاورت کے بعد صبح فیملی ممبران سے ملکر لیویز اہلکاروں نے پیر کی صبح 9 بجے خاتون کی نعش ڈھونڈ کر فیملی کے حوالہ کردی
Load/Hide Comments