ڈیڑھ ماہ قبل پکنک پر جانے والے 17 سالہ نوجوان کی لاش پہاڑی سے بر آمد، 2 دوست گرفتار

کوئٹہ(یو این اے )نوحصار سے ڈیڑھ ماہ قبل پکنک کے لیے جانے والے 17سالہ نوجوان کی لاش پہاڑی علاقے سے بر آمد ہوئی ہے پولیس نے پکنک پر جانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے 17سالہ امان اللہ کے و الد محمد طاوس نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل امان اللہ کو گھر کے لیے آٹا لانے کے لیے بھیجا وہ دوستوں کے ساتھ نوحصار کے پہاڑوں میں پکنک منانے کے لیے گئے تاہم ان کے دو دوست تو واپس آگئے لیکن امان اللہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ تھے پیر کو ایک چرواہے نے 17سالہ امان اللہ کی لاش دیکھ کر قریبی تھانے کو اطلاع دی جس پر لاش کو بر آمد کرکے ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال لے گئے بچے کے والد نے مزید بتایا کہ پولیس نے ان کے دونوں دوستوں کو پہلے گرفتار کرکے چھوڑ دیا اب دوبارہ ان کو پولیس تھانہ نوحصار نے گرفتار کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں