بلوچستان ،S&GAD کی 38گاڑیاں سابق نگران وزرا اور مشیروں ، 5گاڑیاں بااثر افراد کے پاس ہونے کا انکشاف
کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان کے محکمے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی 38گاڑیاں سابق نگران وزرا اور مشیروں جبکہ پانچ گاڑیاں بااثر افراد کے پاس ہونے کا انکشاف ، صوبائی حکومت کئی ماہ گزرنے کے باوجود یہ گاڑیاں واپس نہیں لے سکی ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے پاس مجموی طور پر 527گاڑیاں ہیں ، جن میں 502 فعال اور 25غیر فعال ہیں ،دستاویزات کے مطابق 38گاڑیاں پچھلے نو ماہ سے سابق نگران وزرا اور مشیروں کے قبضے میں ہیں ،پانچ گاڑیاں بااثر افراد کے پاس ہیں جو واپس نہ ہوسکیں ،دستاویزات کے مطابق 44گاڑیاں وزیر اعلی سیکرٹریٹ جبکہ 47گاڑیاں بلوچستان ہاوسز اسلام اباد اور کراچی کے زیر استعمال ہیں ،محکمے کی 166گاڑیاں دیگر محکموں 44کمشنر ز اور ڈی سیز کے پاس ہیں،دستاویزات کے مطابق محکمہ کی 250گاڑیوں پر سالانہ 18کروڑ روپے کا فیول اور مرمت پر سالانہ 7کروڑ روپے کے ا خراجات آتے ہیں ۔