ڈیرہ مراد جمالی، اکبر بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف نیشنل پارٹی کا دھرنا
ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) نیشنل پارٹی کے رہنما شہید اکبر بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر نیشنل پارٹی کی جانب سے 6گھنٹوں کا طویل دھرنا ڈی آئی جی نصیرآباد ایاز بلوچ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا احتجاج میں نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری و سابق سینٹر میر کبیر محمد شہید بلوچ،صوبائی صدر اسلم بلوچ،صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ،شاہ بخش بزنجو،ضلعی صدر جاگن خان مغیری،تاج بلوچ،روستم کھوسہ ،محمد شریف ابڑو سمیت دیگر رہنماں نے شرکت کی دھرنے میں شہید اکبر بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی گئی 6گھنٹے طویل دھرنے کے بعد ڈی آئی جی نصیرآباد ایاز بلوچ شرکا سے مزاکرات کے لیے پہنچے اور انکی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا جس پر کارکنان واپس لوٹ گئے مرکزی جنرل سیکریٹری کبیر محمد شہی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہید اکبر بلوچ کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور نیشنل پارٹی کو ورکز بیس پارٹی کہتے ہوئے کارکنان کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی پارٹی میں کسی بھی رکن کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ڈی آئی جی نصیرآباد ایاز بلوچ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کررہے ہیں امید ہے پولیس جلد شہید اکبر بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت دے گی۔