قلات، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سبزی فروش جاں بحق

قلات( آئی این پی )بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلات بازار سبزی منڈی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک سبزی فروش کو قتل کرکے فرار ہوگئے مقتول کی شناخت ہدایت اللہ عرف جھڑی کے نام سے ہوئی، پولیس موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردیا بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی مزید تفتیش قلات پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments