حکومت ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کرائیں، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی اور مالی بحران کے مستقل حل کیلئےکامیاب علامتی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں وزیراعلی بلوچستان نے 16 اکتوبر 2024 کو وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، ممبران صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورتمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی مشترکہ اجلاس میں یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کیلئے واضح اعلان کیا اور صو بائی سیکرٹری فنانس کو ہدایت جاری کئے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز کو ہر صورت میں بروقت ادائیگی یقینی بنایا جائے لیکن بدقسمتی سے اب تک ماہ نومبر کی تنخواہیں اور پینشنز کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے اساتذہ کرام اور ملازمین میں سخت تشویش ہیں ۔ بیان میں یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے انتظامی سربراہان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ صوبائی سیکرٹری خزانہ سے فوری طور پر رابطہ کرکے ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی ریلیز فورا کرائیں اور صوبے کے وزارت خزانہ کے سیکرٹری فنانس سے پرزور اپیل کیا کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان کے واضح احکامات کے مطابق ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کرائیں۔