بلو چستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے صو بے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے،کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے اکثر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گامحکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بالائی علا قے قلات ، مستونگ ،چمن ، قلعہ عبد اللہ ،اور شمالی بلو چستان کے علا قے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جا ئیں گی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گر یڈ جبکہ وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 1ڈگری سینٹی گر یڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گر یڈ ،قلات 2،نوکنڈی5، سبی16،گوادر 14، تربت17، جیونی میں کم سے کم 17ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں