تمام رکشہ مالکان کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا رکشہ رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت

سبی یو این اے )سبی پولیس کی جانب سے تمام رکشہ مالکان کو اہم اطلاع دی جاتی ہے کہ انہیں اپنے رکشوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد قانون کی پاسداری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔رکشہ مالکان سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے رکشے رجسٹرڈ کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچ سکیں اور اپنے کاروبار کو محفوظ طریقے سے جاری رکھ سکیں۔ بغیر رجسٹریشن رکشے چلانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عوامی تحفظ کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔سبی پولیس امید کرتی ہے کہ رکشہ مالکان امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے لیے ان کی مدد کریں گے اور اپنے رکشوں کو جلد رجسٹرڈ کروائیں گے۔ اس طرح سبی شہر میں بہتر نظم و ضبط اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔یہ قدم سبی کی ترقی اور امن کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور سبی پولیس اس کے لیے تمام رکشہ مالکان کی بھرپور حمایت کی امید کرتی ہے۔