عمران خان ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، سینیٹر کامران مرتضی

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیںہم جیسے لوگ جذباتی باتیں کر سکتے ہیں لیکن وہ تو سابق وزیر اعظم اور ایک پارٹی کے سربراہ ہیں ان خیالات کا اظہا ر نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کامران مرتضی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں ہم جیسے لوگ جذباتی باتیں کر سکتے ہیں لیکن وہ تو سابق وزیر اعظم اور ایک پارٹی کے سربراہ ہیں بانی پی ٹی آئی کی سول نا فرمانی کی کال سے ان کی پارٹی کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔ وہ پارٹی سربراہ ہیں۔ انہیں ایسی باتیں نہ پہلے کرنی چاہیے تھیں اور نہ اب کرنی چاہئیں مولانا فضل الرحمان کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات اور دیگر ملاقاتوں کے بعد درجہ حرارت کچھ اور بڑھ گیا ہے۔ مدارس کے مسئلے پر معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔ اس معاملے پر فیصل واوڈا ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم تو عام سینیٹر ہیں البتہ ان کی دوستیاں ہیں اور وہ کام کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں