صدر پاکستان نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبل جنگ بجادیا،حافظ حمداللہ

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر پاکستان نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبل جنگ بجادیا، بل مسترد کرنا پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زور دار طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میںحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اسی کوجمہوریت زبردست انتقام ہیکہا جاتا ہے؟ کیا صدر پاکستان مسلم لیگی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر رہیہیں؟ مدارس بل مسترد کرکے والد نے بیٹے کو بھی لال جھنڈا دکھادیا شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی بل مسترد کرنے کے ذمہ دارہیں، محسوس ہورہا ہے، صدر کے ہاتھوں بنا وزیراعظم آٹ اور بیٹے کو اِن کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments