ڈی چوک احتجاج ،پولیس بے گناہ شہریوں سے رہائی کیلئےہزاروںروپے وصول کر رہی ہے، قاسم سوری

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج پولیس کی کمائی کا ذریعہ بن گیا، وفاقی اور پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج کو اب کمائی کے لیے استعمال کر رہی ہے اور غیر قانونی گرفتار بیگناہ شہریوں سے رہائی کے لیے مبینہ طور پر 10 ہزار سے 10 لاکھ تک کی روم وصولی جاری ہیں، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد قانون کے پہرے دار ہی قانون شکن بن کر نفرت اور تعصب کے وہ بیج بو رہے ہیں جس کے آنے والے وقتوں میں خطرناک نتائج نکلیں گے26 نومبر کے بعد مزدور، دیہاڑی دار، نوکری پیشہ اور کاروباری افراد کی سختی آ گئی ہے، اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے والوں تک کو نہیں بخشا جا رہا، اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل سے ایک تکہ فروش کو اٹھا کر شام کو چھوڑ دیا اور پھر اس کے بیٹے کو اٹھا لیا جو تاحال لاپتہ ہے ایسی ہی درجنوں شکایات ہیں کہ جن لوگوں کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں لیکن پھر بھی وفاقی اور پنجاب پولیس بیگناہ لوگوں کو اٹھا رہی ہے، ایک ہوٹل پر کام کرنے والے لڑکا جو بیمار ماں کو 25 ہزار روپے بھجوانے جا رہا تھا اس کو حراست میں لیا گیا اس بچے کو چھڑانے کیلئے آنے والے ہوٹل مالک سے بھی پیسے لیے اور پھر چھوڑ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں