بارکھان ،زیریلی چائے پینے سے 5 بچے وسمیت 2 خواتین کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

بارکھان(یو این اے ) بارکھان کے علاقے اچڑی میں زیریلی چائے پینے سے پانچ بچے اور دو عورتیں بے ہوش ہو گئیں انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچ بچے اور دو خواتین کی حالت تشویشناک تھی، جس کے بعد انہیں فورٹ منرو کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مزید طبی امداد کے بعد ان کی حالت میں بہتری نہ آنے پر انہیں فورٹ منرو کے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ڈیرہ غازیخان ریفر کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج فراہم کیا جائے گا۔ ہسپتال عملے کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت ابھی بھی نازک ہے
Load/Hide Comments