این اے 262 پر ضمنی الیکشن کیلئے 11 امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کردیے

کوئٹہ(یو این اے )این اے 262پر ضمنی الیکشن کے لیے کمشنر آفس میں آر او کے دفتر میں کاغذات نامزدگی شام چار بجے تک وقت مقرر تھا تاہم کچھ امیدوار وں کی کاغذات جمع ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نماز کے لیے چلے گئے واپس نہیں آئے جس کے باعث ایک درجن سے زائد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہ کرسکیں جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے ان میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب سلیمان خلجی، چودھری نعیم ،پاکستان پیپلز پارٹی کے روزی خان کاکڑ، سر بلند جوگیزئی، ہادی ،عبداللہ درانی تحریک انصاف کے ملک عادل خان بازئی ، ملک شہباز ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عزیز اللہ ہزارہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نعمت ہزارہ آزاد امیدوار علامہ آصف حسینی جبکہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ہے جبکہ نصف درجن سے زائد امیدوار کاغذات ہاتھ میں لیے آر او کے انتظار میں رات گئے کمشنر آفس میں موجود رہے جب آر او نعمت اللہ ترین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کے کاغزات نامزدگی جمع کرنے کا وقت شام چار بجے تک تھا میں نے مقررہ وقت میں جن امیدواروں نے کاغذات لائے ان کو جمع کرادیئے اس کے بعد جو آئیں گے وہ میری ذمہ داری نہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب سلمان خلجی نے کہاکہ تین بجے کے بعد آراو نماز کے لیے جانے کے بعد واپس نہیں لوٹے اگر ہمارے کاغذات جمع نہیںہوئے تو ہم عدالتی کارہ جوئی بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کے آر او ایک گھنٹہ پہلے اپنے دفترسے نماز کے بہانے چلے گئے اور دوبارہ واپس نہیں آرہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کا کوئی امیدواریا آفیسر ٹیلی فون آٹینڈ نہیں کررہے ہیں ہم اس کے لیے اپنے وکلا سے مشورہ کرکے ٹریبونل میں جائیں گے تاکہ ہمیں ایک روز اضافی دی جائے تاکہ ہمارے کاغذات نامزدگی جمع ہوسکے واضح رہے کہ این اے 262پر الیکشن کمیشن نے ملک عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کردیا تھا جس کے بعد این اے 262پر دوبارہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں