سعودی عرب میں ٹور گائیڈ لائسنسوں کے اجرا میں 121 فیصد اضافہ
ریاض(آئی آئی پی) سعودی عرب میں 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران ٹور گائیڈ لائسنسوں کے اجرا میں 121 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق سعودی وزارت سیاحت نے مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں اور ٹورازم دفاتر کیلیے لائسنس کی شرح میں مسلسل اضافے کا اعلان کیا ہے۔ رواں سال میں اضافے کی شرح 49 فیصد تک پہنچ گئی۔گزشتہ سال کے دوران ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کی کل تعداد 109 ملین سے زیادہ رہی۔ان میں 27 ملین سے زیادہ غیر ملکی سیاح شامل تھے۔مملکت آنے والے سیاحوں نے مجموعی طور پر 141 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔واضح رہیہ سعودی عرب آئندہ پندرہ برسوں کے دوران سیاحت کے شعب میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments


