سعودی عرب میں ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی عوامی بس کا افتتاح

ریاض(آئی آئی پی) سعودی عرب کے کمشنر الاحسا شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے مملکت کی سطح پرپہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی عوامی بس کا تجرباتی افتتاح کردیا۔ایس پی اے،کے مطابق ہائیڈروجن سے چلنے والی بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر الاحسا نے بتایا کہ بس کو چارج کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہائیڈروجن بس کی وجہ سے کاربن کے اخراج پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا جس سے ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بس ایک بار چارج ہونے کے بعد 635 کلو میٹر تک سفر کرسکتی ہے۔بس میں 45 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔عوامی بس کو دمام شہر اور الاحسا کے روٹ پر چلایا جائے گا جو 359 کلومیٹر طویل ہے۔ بس کے تجرباتی افتتاح کے موقع پر نائب وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں