وزیراعظم اور فضل الرحمان کا فون پر رابطہ مولانا نے مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کر دیا ،حافظ احمد اللہ

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولا نافضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ے خبر رساں ادارے( یو این اے) نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے ، مدارس کی آزادی،حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی صدر آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل کو مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا ، بل مسترد کرنا پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں