ایس بی کے خاران، پاس متاثرین کا دو سال گزرنے کے باوجود آرڈرز نہ ملنے کیخلاف احتجاجی ریلی

خاران نامہ نگارخاران ایس بی کے خاران کے پاس متاثرین سکولوں میں بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے آئے روز سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق ایس بی کے خاران کے پاس متاثرین کا دو سال گزرنے کے باوجود آرڈرز نہ ملنے کیخلاف احتجاجی ریلی و خاران پریس کلب کے سامنے مظاہرہ احتجاجی مظاہرے سے ایس بی کے پاس متاثرین کے مرکزی صدر اللہ نُور بلوچ،عطاء نصیر بلوچ حاجی سلیم قمبرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو سالوں سے ٹیچرز کے خالی آسامیوں پر پاس اُمیدواروں کی عدم تعنیاتی سمجھ سے بالاتر ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے بجائے مداخلت کررہے ہیں جو توہین عدالت کے زُمرے میں آتا ہے لیکن بدقسمتی سے ایس بی کے متاثرین گزشتہ دو سالوں سے آرڈرز کے منتظر ہیں اور آئے روز احتجاج کیلئے سڑکوں پرآنے پر مجبور ہیں اعلیٰ حکام فوری ایس بی کے پاس اُمیدواروں کا آرڈرز جاری کرے بصورت دیگر ہم شدید احتجاجی تحریک چلانے سے گریز نہیں کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں