تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

تربت(یو این اے ) تربت کے علاقے گلی بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوید حمید نامی مقامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقتول گزشتہ شام اپنی گاڑی کے ذریعے گھر سے نکلا تھا اور رات گئے تک واپس نہیں آیا تھافیملی ذرائع نے بتایا کہ نوید حمید کی لاش آج صبح جنتری ندی کے قریب ملی، جو گولیوں سے چھلنی تھی مقتول کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور لیویز کی جانب سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں