حکومت کا کارنامہ ہے کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا کارنامہ یہی ہے کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ملک میں لاکھوں بچے بھوکے سوئیں گے، ہر پاکستانی گزرتے سال کے ساتھ غریب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اپنا پورا سال ضائع کر دیا، حکومت نے ایک سال میں صرف اپنی کرسی مضبوط کی ہے۔انہوںنے کہاکہ سب سے مہنگی بجلی اور گیس پاکستان میں ہے۔
Load/Hide Comments


