دکی، چیک پوسٹ حملے کا ایک اور زخمی اہلکار چل بسا، تعداد 2 ہو گئی

کوئٹہ(یو این اے )دکی میں چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں زخمی اہلکار چل بسا، تعداد 2 ہو گئی، دکی میں سردار میر عثمان ترین کول مائنز کی ایف سی چوکی پر جمعے کی شب نامعلوم مسلح افراد افراد نے حملہ کرکے ایک آرمی اہلکار کو موقع پر جاں بحق دو کو زخمی کئے تھے۔حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا آرمی کا لاس نائک احسان اللہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، متاثرہ چوکی دکی کول مائنز کی حفاظت کے لئے قائم کی گئی تھی۔جن میں آرمی ایف سی اور لیویز کے اہلکار تعینات ہیں۔
Load/Hide Comments