ملتان، میت لے جانیوالی ایمبولینس کی ٹرک سے ٹکر، 3 افراد جاں بحق، چار زخمی
ملتان:جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں تیز رفتار ایمبو لینس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں تیز رفتار ایمبولینس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ ایمبولینس میں میت کو لے جایا جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث مقیم پور کے نزدیک ٹرک سے جا ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور 4 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان اور جاں بحق ہونے والوں کی میتیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


