اسلام آباد پشتونوںکیلئےنو گوایریا ،شناختی کارڈ دیکھ کر پولیس تھانوں میں بند کیا جارہا ہے،تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کے رکن و سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ سردار حق شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائیس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ توقیر بھٹی ارشد اچکزئی امین آغا ضیا الحق نعمت کاکڑ نے اسلام آباد کو مکمل طور سے معاشرتی تقسیم کاحصہ بناتے ہوئے پشتون افغان پٹھان کے لیے نو گوایریا بنا دیا گیا ہے باقاعدہ شناختی کارڈ دیکھ کر پولیس تھانوں میں بند کیا جارہا ہے پنجابی وزیر اعظم وزیر اعلی اور وفاقی کابینہ نفرت پھیلا نے میں شریک جرم ہے اسٹیبلشمنٹ اس معاشرتی تقسیم سے دور رہے ورنہ کچھ نہیں بچے گا مشرقی پاکستان ایک مثال ہے بیان میں آرمی چیف چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نالائق فارم 47کے حکومت کو فوری طور سے ختم کیا جائے تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت ہزاروں گرفتار ورکرز کو رہا اور تمام بوگس کیسوں کو ختم کرکے فوری طور سے اگر اس ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کا اعلان کیا جائے تاکہ اس ناسور سے ملک کا جان چھوٹ جائے ملک کو اس وقت ان بے ضمیر پنجابیوں نے جوکہ مسلم لیگ ن کے نام سے جانے جاتے ہیں نے ملک کو ہر طرف سے تباہ کردیا گیا ہے ان دو خاندانوں نے ہر طرح سے اپنے آپ کو ملک کے سیاہ اور سفید کے مالک بنائے ہیں ملک میں دو صوبوں بلوچستان اور پختونخواہ دہشتگردی ظلم زیادتی کا نہ روکنے والا سلسلہ چل رہا ہے لیکن پنجاب اور سندھ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے سندھ میں کچے کے ڈاکوں کے نام پر سندھ حکومت خود اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑ سکتی .

اپنا تبصرہ بھیجیں