کوئٹہ میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ مستونگ روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس اور موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ، ڈاکوئوں نے گزشتہ روز ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینی تھی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments