کوئٹہ، کوہیار خان ڈومکی نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے کم عمر ترین سردار کوہیار خان ڈومکی نے صوبائی وزیرکا حلف اٹھالیاگورنر ہاوس کوئٹہ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نومنتخب صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی سے حلف لیا۔ نومنتخب وزیر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہیں جو مخلوط حکومت کی کابینہ کا حصہ بن گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی, سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی اور صوبائی سیکرٹریز نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں