قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب، دینی مدارس سے متعلق بل پر غور کا امکان
ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس 10 دسمبر بروز منگل شام 5 بجے طلب کرلیا گیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، یہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 11واں اجلاس ہو گا۔10 دسمبر بروز منگل کی شام 5 بجے طلب کیے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کا معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا، اس کے علاوہ دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


