پنجگور،انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ، صارفین کو مشکلات

پنجگور :یوفون ٹاور سب تحصیل کلگ کے مکینوں کے لیے درد سر بن گیا ہے 24 گھنٹوں میں صرف 4 گھنٹے مکینوں کو سروس میسر 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی نذر رہتے ہیں بالائی حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق یوفون ٹاور سب تحصیل کلگ جس سے ہزاروں افراد جڑے ہوئے ہیں ناقص سروس کی وجہ سے صارفین کے لیے درد سر بن گیا ہے 24 گھنٹوں کے دوران صرف 4 گھنٹے کی سروس صارفین کو میسر ہے باقی کے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی نذر رہتے ہیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے اہلیاں سب تحصیل کلگ نے یوفون کی ناقص سروس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے بالائی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی ذمہ داروں کی عدم توجہی کا نوٹس لیکر صارفین کو معیاری سروس فراہم کریں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ روزانہ ہم لاکھوں روپے کال اور دیگر ٹیکسز کی مد میں کمپنی کو ادا کرتے ہیں اسکے باوجود کمپنی کے مقامی زمہ داران عدم توجہی کا مظاہرہ کررہے ہیں