بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں
بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔190ملین پاؤنڈ ریفرنس اور توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔بشریٰ بی بی کے دونوں کیسز میں وارنٹِ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے شیورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔
Load/Hide Comments


