ایس بی کے اساتذہ کے آرڈر جاری کرنے میں رکاوٹ کسی صورت قبول نہیں، ثنا بلوچ
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن بلوچستان ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ ایس کے بی کے اساتذا کی راہ میں رکاٹ کسی بھی صورت قبول نہیں، آرڈر میں تاخیر کی گئی تو ہر طرح کے احتجاج میں ساتھ دینگے وزیراعلی کے کہنے پر اساتذہ کے آرڈرز میں تاخیر کی جارہی ہے جوکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے آرڈرز میں تاخیر کرنا نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے،آئے دن اپنے نام نہاد ترجمانوں کے ذریعے نئے نئے روزگار دشمن بیانات جاری کرنا مضحکہ خیز ہے انھوں نے کہا کہ شروع دن سے کہا تھا ایک شخص جسکا ایجوکیشن سے بلواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں اس نے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کروائی، آج واضح ہے کہ اس کے پیچھے نوجوان روزگار دشمن ملوث تھے۔24 اپریل کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر مشتمل ججز نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کو مسترد کر کے کینڈیڈیٹس کے حق میں فیصلہ دیا تھا سپریم کورٹ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رزلٹ اور آرڈرز جلد از جلد جاری کرنے کا حکم دیا تھا مگر موجودہ حکومت اس میں رکاٹ بنی ہوئی ہے جو عدالت عظمی کے احکامات کو واضح طور پر ردی کی ٹھوکری میں ڈالنے کے مترادف ہے اس پروسس کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے مگر ابھی تک اسے مکمل نہیں ہونے دیا جارہا ہے، خدارا نوجوانوں میں مزید مایوسی نہ پھلائی جائے بلوچستان کے اسکولوں کو مزید بند ہونے سے بچایا جائے ان شااللہ ایس بی کے اساتذا پہلے کی طرح ہر میدان میں مجھے اپنے ساتھ پائنگے