چمن سردی کی شدت بڑھ گئی، لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

چمن(یو این اے )چمن سرد ہوائیں چلتے ہی ایک دم سوختنی لکڑی ربڑ اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ایک دن میں فی من لکڑی 4 سو روپے مہنگا ہوا فی من 17 سو 18 سو روپے پر دی جارہی ہے جبکہ ایک دن قبل گوٹکہ فی من 11 سو روپے پر تھا اسی طرح کوئلہ فی بوری 3 ہزار اور ربڑ کا پارسل 2 ہزار روپے تک پہنچ گیا سرد ہوائیں چلنے سے ٹال مالکان کی چاندی شروع ہوگء اور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا جبکہ اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی سرکاری نرخ نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی قیمتوں پر کوئی کنٹرول ہے من مانا نرخ جاری ہے انتظامیہ نوٹس لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں