قلعہ عبداللہ، میزئی اڈہ میں دھماکہ، ہلاکتیں

قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ لیویز چوکی کے قریب زوردار بم دھماکہ، دو افراد ہلاک ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لی، شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم تخریب کاری کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ استعمال سے پہلے ہی پھٹ گیا، واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ عوام میں خوف و ہراس، انتظامیہ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments