بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ،صوبے کے حقیقی مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمن

کوئٹہ(یو این اے )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ایم پی اے جعفر آبادانجنیئر عبدالمجید بادینی کی ملاقات۔بلوچستان کے سلگتے مسائل،حکومت وجماعت اسلامی کی جدوجہد،جماعت اسلامی کابلوچستان کے مسائل کواجاگراورحل کے حوالے اے پی سی کاانعقاد،آئندہ لائحہ عمل سمیت جعفرآباد میں بیروزگاری کے سدباب کیلیے الخدمت بنو قابل پروگرام کی شروعات کے حوالے سے ضروری مشاورت کی گئی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کااہم ترین وسائل سے مالامال صوبہ ہے بلوچستان کے عوام کے حقیقی مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔بلوچستان میں غربت وبے روزگاری،بدعنوانی اوربدامنی کے ذمہ داروفاق کیساتھ صوبائی حکومت وادارے بھی ہیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل پرقومی سطح پرجدوجہدکرتے ہوئے بھرپورآوازبلندکریگی۔لاپتہ افراد،بے روزگاری،وسائل وترقی سے محرومی اوربدعنوانی اہم مسائل ہیں۔عبدالمجیدبادینی نے کہاکہ جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندراورباہرعوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن جعفرآباد عرفان علی ابڑو،ڈاکٹر آصف حسین بھنگر،محمد عیسی کھوسو بھی موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں