حب،چھاپے کے دوران ڈنڈا بردار افراد کاحملہ، پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، متعدد گرفتار

حب(نمائندہ انتخاب ) گڈانی کسٹم کو حب میں غیر ملکی سامان کے گودام پر چھاپہ میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کسٹم اور پولیس کو لینے کے دینے پڑ گئے نامعلوم افراد کا حملہ پولیس کی گاریوں کو نقصان پہنچایا گیا فائرنگ کا تبادلہ کسٹم نامعلوم افراد کے پہلے ہی وار میں رفو چکر پولیس ہتھے چڑھ گئی متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ذرائع اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گڈانی کسٹمز نے حب پولیس کی تھانوں کی بھاری نفری کے ہمراہ حب شہر میں اجماء موڑ کے قریب ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے احاطے میں قائم غیر ملکی نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ اشیاء کے گودام پر گزشتہ روز چھاپہ مار کاروائی کی اس دوران کسٹم اور پولیس کی چھاپہ مارٹیم اور دیگر نامعلوم افراد کے مابین شدید تلخی کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس پر کسٹم اہلکارکاروائی چھوڑ کر نکل گئے جبکہ پولیس اور نامعلوم افراد کے مابین تصادم کے نتیجے میں ڈنڈا بردار افراد کے ڈنڈوں اور شدید قسم کے پتھرائو کے سبب حب پولیس کے تھانوں کی موبائل گاڑیاں زد میں آگئیں جس سے موبائل گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور نقصان پہنچا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی واضح رہے کہ دو ردن قبل بھی کسٹم کو پولیس کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کاروائی میں مزاحمت پر پسپائی ہوئی تھی ذرائع بتاتے ہیںکہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔