بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور سے متعلق اجلاس مو خر کردیا گیا

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کو شیڈول اجلاس مو خر کردیا، اجلاس میں لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور ہونا تھاجوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کے فیصلوں کی روشنی میں مخر کیا گیا، مذکورہ جالاس میں اجلاس میں کمیشن نے ججز تعیناتی 21 دسمبر تک مخر کی تھی واضح رہے کہ 6 دسمبر کو چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا تفصیلی تذکرہ ہوا، چیف جسٹس اور اکثریتی ارکان نے قرار دیا کہ درخواستوں کی سماعت کے تعین کا اختیار آئینی کمیٹی کے پاس ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس میں ججزکی نامزدگیاں 21 دسمبر تک مخر کر دیںاعلامیہ کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کو ملٹری کورٹس کیس کیلئے سپریم کورٹ آئینی بینچ کے رکن مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ ججز کی تعیناتی کے قواعد بنانے کیلئے جسٹس جمال مندو خیل کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان ، بیرسٹر علی ظفر ، فاروق ایچ نائیک اور اختر حسین شامل ہیں ۔ کمیٹی 15 دسمبر تک رولز کا مسودہ تیار کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں