ژوب میں فورسز کا آپریشن، 15 تخریب کار ہلاک

ژوب (صباح نیوز) سیکورٹی زرائع کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے تورہ درگہ کے قریب سرہ توئی میں فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن سرہ توئی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے تخریب کارروں افغانستان سے پاکستان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گیا ہلاک ہونے والے تخریب کارروں سے جدید قسم اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا ہلاک ہونے والے تخریب کارروں کی لاشیں سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں