کسی کا حق نہ مارا جائے، ڈیرہ بگٹی کی تمام بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر ہونی چاہیے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے تعلیم کے سو فیصد بھرتیاں میرٹ پر ہونی چاہیے جعلی ڈگری والوں کے خلاف 420کا پرچہ ہونا چاہیے اور کسی کا حق نہ مارا جائے ان خیالات کا اظہار سرفراز بگٹی نے ٹیلی فون پر ڈپٹی کمشنرڈیرہ بگٹی زوہیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے تعلیم کے سو فیصد بھرتیاں میرٹ پر ہونی چاہیے کوئی دوست آئے یا کوئی مخالف آئے جو مرضی ہو ہمیں سو فیصد میرٹ دینے ہے ڈیرہ بگٹی کی تمام بھرتیاں تعلیم کی میرٹ پر ہونی چاہیے اور جو لوگ جعلی ڈگری لاتے ہیں ان پر 420کا پرچہ ہونا چاہیے اور کسی کا حق نہ مارا جائے
Load/Hide Comments