نواب شاہ، زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک، متعدد کی حالت تشویش ناک

نواب شاہ(آئی این پی )نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ کے پنہل خان تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق سکرنڈ کے پنہل خان تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایس ایس پی نواب شاہ نے معاملے کا نوٹس لے کردو ڈی ایس پیز پرمبنی ٹیم کو دو دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایس ایس پی نواب شاہ کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں