جنرل فیض حمید کاکورٹ مارشل کا سامنا، تنقید کرنے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے اندرونی احتسابی نظام نے اپنے آفسر کو بھی نہیں بخشا ہے جنرل فیض حمید جو کبھی بہت طاقتور شخصیت تھے اب کورٹ مارشل کا سامنا کر رہے ہیںپاک فوج درحقیقت ایک ایسا ادارہ ہے جو پیشہ ورانہ مہارت پر پروان چڑھتا ہے اورکسی بھی زیادتی پر اعلی ترین سطح پر کڑا احتساب کر تا ہے اب ڈالر کے عطیات بٹورنے والے انسانی حقوق کے تنظیمیوں کی تنقید کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی جو انسانی حقوق کے مبینہ غلط استعمال پرفوج اور ایس آئی کو نشانہ بناتے ہوتے ہے۔
Load/Hide Comments