بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں،فرید بادینی و دیگر کو فوری بازیاب کیا جائے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے دس دسمبر عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے جاری بیان میں کہاہے کہ ماسٹر فرید احمد بادینی کو اکتوبر میں ان کی رہائش گاہ نوشکی سے ریاستی ادارے ماورائے آئین و قانون گرفتار کرنے کے بعد جبری طور پر گمشدہ کردیا جو کہ تعلیم جیسے شعبے سے منسلک استاد کی حیثیت کو واضح کرتی ہے۔دنیا جہاں میں استاد کی قدر و منزلت اور احترام انتہائی بلند و اعلیٰ ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ماسٹر فرید احمد بادینی سمیت دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے انسانیت کے مرتبے کو بلند کیا جائے۔بیان میں کہاگیا کہ ماسٹر فرید احمد بادینی نیشنل پارٹی نوشکی کے جنرل سیکرٹری کے بھائی یے۔ماسٹر فرید احمد بادینی ایک فرض شناس استاد ہے۔ان کی تعلیم کے حوالے سے نمایاں خدمات ہے۔ ماسٹر فرید احمد بادینی کی صحت بھی اچھی حالت میں نہیں ہے۔ان کے اہل خانہ کو ان کی زندگی و تحفظ کے حوالے سے انتہائی تشویش ہے۔ ماسٹر فرید احمد بادینی کی بازیابی تعلیم کی قدر و ترجیحات کو واضح کریگی۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی برقرار ہے سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے مسخ شدہ لاشیں اور جعلی مقابلوں میں ٹارگٹ کلنگ سنگین مسلہ ہے۔ائین کسی بھی شہری کو ماورائے آئین اقدام کرتے ہوئے لاپتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔بیان میں کہاگیا کہ وفاق کو بلوچستان میں حقیقی سیاسی عمل پروان چڑھانا ہوگا۔بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی منفی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے سیاسی مذاکرات کو بروئے کار لانا چائیے سیاسی مذاکرات کی بحالی کیلیے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی اس میں اولین کرادر ادا کرے گا۔