کوئٹہ میں عطائی ڈاکٹروں کی یلغار،شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عطائی ڈاکٹروں کی یلغار شہریوں کی زندگی دا پر لگ گئیں مختلف اقسام وائریس اور بیماریوں کی آڑ میں لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی محکمہ صحت کی عدم توجہ بھی بیمار یوں میں اضافہ کا سبب بنتی جا رہی ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقے جن میں خرورٹ اباد پشتون اباد بوسہ منڈی نواکلی نوسار سیریاب روڈ میں عطا ئی ڈاکٹروں کی بھرمار موجود ہے جو غیر قانونی کلینک اور غیر قانونی ہسپتال کھول کر بیٹھے ہوئے ہیں اور غیر تجربہ کار ایل کار ڈاکٹر بن کر غریب عوام کو لوٹ رہی ہیں جب کہ میڈیکل اسٹور اور ان کلینکس پر اتائی اور نا تجربہ کار ڈاکٹرز اور اسٹاف کام کرتے ہیںجبکہ ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ڈرگ انسپکٹر کبھی اور کہیں بھی نظر نہیں آتے جبکہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کا کے دعوے ادھورے کے ادھورے رہ گئے ہیں نہ ہی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کوئی کاروائی ہو رہی ہے نہ گرفتار کیا جا رہا ہے نہ دکانیں اور کلینک سیل کیے جا رہے ہیںعطائی ڈاکٹروں کا یہ عالم ہے کہ ان کی ڈگریاں بھی جالی ہیں