حلقہ پی بی 21 حب ،الیکشن کمیشن نے 13دسمبر کو فریقین کو طلب کر لیا

حب(یو این اے )بلوچستان کے حلقہ پی بی 21 حب میں انتخابی تنازعے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر علی حسن زہری اور بلوچستان عوامی پارٹی (ی اے پی)کے امیدوار محمد صالح بھوتانی کو اسلام آباد دفتر میں طلب کر لیا ہے اس سے قبل اس تنازعے پر بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا گیا تھا سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کے مقف کو سننے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ ری کاونٹنگ کے معاملے کو دوبارہ دیکھا جائے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ دونوں امیدواروں کو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے حلقہ پی بی 21 کے انتخابات میں نتائج کے حوالے سے تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب دونوں امیدواروں نے ری کاونٹنگ کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا۔ میر علی حسن زہری اور محمد صالح بھوتانی دونوں نے انتخابات میں کامیابی کا دعوی کیا، جس کے بعد معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ میں گیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک فریق نے اس معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، جہاں عدالت عظمی نے شفاف عمل کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کیں الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 13 دسمبر کو دونوں امیدواروں کو اسلام آباد دفتر میں پیش ہونا ہوگا، جہاں ان کے تحفظات اور دلائل کو سنا جائے گا۔ اس کے بعد ری کاونٹنگ کے عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا حلقہ پی بی 21 کے عوام اس فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ تنازعہ انتخابات کے نتائج پر غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر چکا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف انتخابی عمل کی شفافیت کو ظاہر کرے گا بلکہ آئندہ کے انتخابی تنازعات کے لیے ایک نظیر بھی قائم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں