پاکستان نے ہمیشہ انسانی حقوق کا پاس رکھاہے ،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ انسانی حقوق کا پاس رکھاہے ،تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کو روزگار سمیت دیگر میں یکساں مواقعوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خواتین ،بچوں ،اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کاعزم کرتے ہیں ،اللہ تعالی نے تمام انسانوں کو برابر پیدا کیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،تقریبا 1400 سال قبل اسلام اور نبی کریم نے بنیادی انسانی حقوق اور انسانوں کی برابری کا درس دیا تھا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کو اپنی تاریخی تقریر میں عقیدہ، ذات اور مذہب سے قطع نظر تمام شہریوں کے مساوی حقوق پر زور دیاآج وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ان اصولوں پر کاربند ہے اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ انسانی حقوق کا پاس رکھاہے ،تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کو روزگار سمیت دیگر میں یکساں مواقعوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خواتین ،بچوں ،اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کاعزم کرتے ہیں۔انسانی حقوق سے متعلق بہت سے حقوق موجود ہیں لیکن اگر ان پر عمل درآمد ہو جائے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں جس کیلئے ہم سب کو آگے آنا چاہیے۔ ہمیں باتوں سے بڑھ کر کچھ کرنا چاہیے۔ معاشرے میں تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی طبقہ آگے جا کر ملک و قوم کی نمائندگی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں