ہاؤسنگ سیکٹرکی ترقی کیلئے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹرکی ترقی کیلئے بنائی گئی11 رکنی ٹاسک فورس شہری منصوبہ بندی کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر تجاویز دے گی اور کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے قابل عمل ٹیکسیشن نظام تجویزکرے گی۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ، وزیر مملکت ریونیو اور چیئرمین ایف بی آر بھی ٹاسک فورس کے رکن ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں